File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر ، پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی ووسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تئیس
کراچی تیس
پشاور ستائیس
کوئٹہ اکیس
گلگت اور مری اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شوپیاں اور پلوامہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیزہوائیں چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اورشوپیاں میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھتیس، لیہہ تین،پلوامہ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔