Friday, 12 June 2026, 11:45:14 pm
 
پنجاب اورخیبرپختونخوا میں کل سے ہفتے تک بارش اورژالہ باری کا انتباہ
June 11, 2026

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ہنگامی امداد کے اداروں نے کل سے ہفتے کے روز تک صوبوں کے بیشتر علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا انتباہ جاری کیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمر جاوید کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خود کو آسمانی بجلی سے بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں۔

ادارے نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی کیونکہ بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور صوبے کے شہری علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔