Tuesday, 16 June 2026, 12:22:49 am
 
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
June 14, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چوبیس

کراچی تیس

پشاور چھبیس

کوئٹہ انیس

گلگت اور مظفرآباد سترہ

اور مری چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، ، لیہہ، اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلورہنے، تیزہوائیں چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اورشوپیاں میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ سات ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔