پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف منفرد اور اپنی طرز کے پہلے آغوش پروگرام کا آغاز کریں گی جس کے تحت دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں تیرہ اضلاع میں نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو امداد دی جائے گی۔
اس پروگرام کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کوبہتر بنایا جائے گا تاکہ مائیں اور بچے ایک صحتمند زندگی کا آغاز کر سکیں۔