پاکستان میں رومانیہ کے سفارتخانے نے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں Romanian Bookshelf قائم کیا ہے۔
پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر Dan Stoenescuنے نیشنل لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی شہزاد مظفر کو باضابطہ طورپر رومانیہ کی کتابوں کا عطیہ پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم، ثقافت اور علمی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا رومانیہ اور پاکستان کی شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے۔