Thursday, 11 June 2026, 07:58:59 am
 
مظفر آباد: پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ
June 10, 2026

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب فنی خرابی کے باعث اڑان بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے۔

ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی درست تکنیکی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام عہدیداروں نے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔