آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی ہے اور پورے علاقے میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔
مظفرآباد میں تعلیمی، کاروباری اورسماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
کوٹلی اوردھیرکوٹ میں بھی دوسرے شہروں کی طرح بازار کھلے اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔
آزاد کشمیر کے با شعورعوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔