پاکستان نے شام میں سیاسی انتقالِ اقتدار، تعمیر نو اوراستحکام کی بحالی کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر سید حیدر شاہ نے شام کی سیاسی اور انسانی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بریفنگ کے دوران کہی۔
سفیر نے ان مقاصد کے حصول کیلئے عالمی برادری کی جانب سے مسلسل معاونت، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے احترام کو ناگزیر قرار دیا۔