کرغز جمہوریہ کے نائب وزیر خارجہ کائرات ترسنکولوف نے آج اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے تیسویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے پاکستان اور کرغز جمہوریہ کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون، خصوصاً تجارت اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔