Tuesday, 17 November 2026, 12:07:56 pm
 
پاکستان اور ترکیہ کا تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
November 16, 2026

ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاک لیکایا نے آج اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے تیسویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔