Tuesday, 17 November 2026, 12:07:52 pm
 
پاکستان اور تاجکستان کا اقتصادی تعاون تنظیم کے دائرۂ کار میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم
November 16, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے تیسویں اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے دائرۂ کار میں تعاون مضبوط بنانے اور اس کی علاقائی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کی بھرپور صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔