کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماء زاہد اشرف نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، انہوں نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں کشمیری حریت قیادت اور نوجوانوں کی گرفتاریاں اور قید ایک سنگین انسانی مسئلہ ہیں۔
زاہد اشرف نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالتِ زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی یقینی بنانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔