Tuesday, 10 November 2026, 09:13:13 pm
 
مقبوضہ کشمیر میں مسلح افواج اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش
November 10, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت نے مسلح افواج اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے مقبوضہ وادی کو فوجی اور پولیس چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت اور ان کے گروہ ہندوتوا کے ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اگست دو ہزار انیس میں آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے کی یکطرفہ اور جبری منسوخی کے بعد سے ہزاروں کشمیری اپنے روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔