کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کیلئے تنازعہ کشمیر کے جلد حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کی تحریکِ آزادی کو دبانے کیلئے ان کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، بالخصوص اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔