بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی غیر قانونی حراست کا نوٹس لے اور ان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ایک بیان میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے جیلوں میں قید کشمیریوں کو درپیش سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ قیدیوں کے حالات جاننے کے لیے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل اور بھارت کی دیگر جیلوں کا دورہ کریں۔
ادھر، دیوالی کی رات آگ لگنے سے پندرہ سے زائد دکانیں اور گودام جلنے کے بعد جموں میں 72 گھنٹے کی ہڑتال کی جا رہی ہے۔
علاقے کی سب سے بڑی مارکیٹ کے تاجروں نے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تمام تجارتی سرگرمیاں بند کر دی ہیں اور حکومتی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
ویئر ہاؤس ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے آگ لگنے کے مقام پر تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہونے والے مزید نقصان پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔