Sunday, 08 November 2026, 09:24:54 pm
 
آزاد جموں و کشمیر میں امن و استحکام مکمل طور پربرقرار، معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری
November 08, 2026

آزاد جموں و کشمیر بشمول مظفرآباد، وادی نیلم، وادی لیپہ، میرپور اور بھمبر میں امن و استحکام برقرار ہے اور معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں۔

خطے کے تمام تجارتی مراکز کھلے ہیں اور خرید و فروخت کی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں شہری بلا کسی رکاوٹ کے اپنے معمولات انجام دے رہے ہیں۔

ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کی بھرپور حاضری آزاد جموں و کشمیر کے پرامن ماحول کی واضح عکاسی کرتی ہے۔