صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے غربت کے خاتمے اور قومی و عالمی سطح پر ترقی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آج غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے معاشی طورپرکمزور طبقات کو مشکلات سے نکالنے اور ہر شہری کو بنیادی ضروریات اور بہترزندگی کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
صدر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خاندانوں خصوصاً خواتین کو مالی امداد فراہم کرکے پاکستان میں غربت کم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت وزیراعظم "اپنا گھر سکیم" کے تحت آسان شرائط پر مالیاتی قرضوں کی فراہمی کے ذریعے شہریوں کیلئے سستے گھروں تک رسائی آسان بنا رہی ہے۔