Sunday, 18 October 2026, 04:03:07 am
 
حکومت عوام کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیراعظم
October 17, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پختہ عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ ہر پاکستانی کو معاونت فراہم کرنے، ہنر مند بنانے اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر پاکستانی کو عزت و وقار کے ساتھ بہتر مستقبل بنانے کا موقع ملے۔