Sunday, 18 October 2026, 04:03:39 am
 
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے
October 17, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ چونتیس کاروباری درخواستوں کی منظوری سے 76 ارب روپے سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔

ایس آئی ایف سی نے چین کی ایک کمپنی کو فیصل آباد میں صنعتی اراضی کے حصول میں سہولت فراہم کی ۔

چینی کمپنی نانجنگ جیودنگ کے چیئرمین شہاب اکرام نے فیصل آباد میں صنعتی اراضی کی منظوری حاصل کرنے میں ایس آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا