Sunday, 18 October 2026, 04:04:00 am
 
چیئرمین سینیٹ کا بچوں کی صحت بہتر بنانے کیلئے طبی خدمات مضبوط بنانے پر زور
October 17, 2026

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے بچوں کی صحت کیلئے صحت کی بنیادی سہولتوں اور نوزائیدہ بچوں کی طبی خدمات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں بچوں کی صحت سے متعلق اٹھائیسویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غذائیت بہتر بنانے، حفاظتی ٹیکوں کا دائرہ کار بڑھانے اور چھوٹی عمر میں لگنے والی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت پر اس کی اہمیت کے مطابق توجہ دینے کیلئے پارلیمنٹ، حکومت، صحت عامہ کے اداروں اور عالمی شراکت داروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔