Sunday, 18 October 2026, 04:02:50 am
 
وزیر خزانہ کا معاشی استحکام کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ
October 17, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی استحکام اور اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں عجمان بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں سکوک کے ممکنہ اجرا، روپے میں مالیت اور ڈالر میں ادائیگی والے مالیاتی ذرائع اور مالی وسائل کے حصول کے ذرائع میں تنوع لانے پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خزانہ نے تعاون بڑھانے میں عجمان بینک کی دلچسپی کو سراہا اور مستقبل کے مالیاتی معاملات میں اس کی شمولیت اور مشاورت کا خیرمقدم کیا۔