File photo
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی برادری ملک کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف کر رہی ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعت قومی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور اب اس شعبے میں نمو کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
احسن اقبال نے پاکستانی مصنوعات کا معیار بہتر بنانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک ان کی رسائی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی خود انحصاری حاصل کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور غیر ملکی امداد پر پاکستان کا انحصار کم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔