پاکستان نے سوڈان میں پُر تشدد کارروائیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوڈان کے بارے میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ اس تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہوسکتا۔