Sunday, 18 October 2026, 04:03:39 am
 
وزیر خزانہ اور ابوظہبی کمرشل بنک کے وفد کا سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
October 17, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بنکاک میں ابوظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال، مالی معاونت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

محمد اورنگزیب نے آئل ریفائنریوں کی بہتری، نجکاری، ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے، بجلی کی ترسیل اور ایم ایل ون ریلوے کے منصوبے میں امکانات کو اجاگر کیا۔