Sunday, 18 October 2026, 04:02:01 am
 
غربت کے خاتمے کا عالمی دن
October 17, 2026

غربت کے خاتمے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا۔

یہ دن اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ غربت کا خاتمہ انسانی حقوق، انسانی وقار اور امن کے تحفظ سے وابستہ ہے۔

دو ہزار چھبیس سے دو ہزار اٹھائیس تک کیلئے اس دن کا موضوع ہے'' امن اور انسانی حقوق کیلئے متحد'' جس کے تحت رواں سال اس دن کاعنوان ہے ''سب کیلئے محفوظ گھر'' جو مناسب رہائش کو غربت کے خاتمے اورانسانی وقار کیلئے ضروری قراردیتاہے۔