پاک فوج کے ہاتھوں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور ہلاکتوں کی عالمی سطح پر بھی تصدیق کی گئی ہے۔
دی پالیسی ڈائجسٹ کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کی سابق ٹارگٹنگ افسر سارہ ایڈمز (Sarah Adams) نے بھی افغانستان میں دہشتگردوں کے مراکز کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ کی 21 تاریخ کو پاکستان کے درست فضائی حملوں میں مشرقی افغانستان میں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سارہ ایڈمز نے کہا کہ پکتیکا اور کنڑ میں 3 اہم مراکز پر پاک فوج کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں خودکش بمباروں کا ایک تربیتی کیمپ، سہولت کاری کا مرکز اور فتنہ الخوارج و داعش کا مشترکہ مرکز بھی تباہ ہوا۔