Tuesday, 15 September 2026, 02:27:17 pm
 
افغانستان میں طالبان کے خلاف مختلف محاذ کھل گئے، افغان فریڈم فرنٹ کا طالبان رجیم کے کنٹرول کو کھلا چیلنج
September 15, 2026

افغانستان میں طالبان کے خلاف مختلف محاذ کھل گئے ہیں اور افغان فریڈم فرنٹ نے طالبان رجیم کے کنٹرول کو کھلا چیلنج کیا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ اور سابق افغان فوجی چیف جنرل یاسین ضیاء نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت رنگ لا رہی ہے اور صورتحال اب ان کے کنٹرول سے باہرہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کیلئے نام نہادحامیوں اور پراپیگنڈا نیٹ ورکس کا سہارا لے رہے ہیں۔