Tuesday, 21 July 2026, 01:11:24 pm
 
پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری کی پانچویں برسی
July 17, 2026

پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری کی پانچویں برسی آج منائی گئی۔

وہ 27 جنوری 1965 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئیں۔

نائلہ نے 1980 کی دہائی میں پی ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا اور تھیٹر میں بھی کام کیا۔

انہوں نے متعددڈراموں میں کام کیا جن میں 'ایک محبت سو افسانے'، 'صنم گزیدہ'، 'مجھ کو ستانا'، 'دیسی گرلز'، 'نور پور کی رانی' اور 'تھوڑی سی خوشیاں' شامل ہیں۔

ان کی آخری جھلک ڈرامہ 'دشمن'میں تھی جو ان کے انتقال کے بعد پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔

وہ 2021 میں آج ہی کے دن کراچی میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔