Tuesday, 21 July 2026, 01:06:37 pm
 
وزیراعظم شہباز شریف کی ڈاکٹر فاروق عادل کی علمی و ادبی خدمات کی تعریف
July 16, 2026

معروف محقق، مصنف اور کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ڈاکٹر فاروق عادل کی علمی و ادبی خدمات، بالخصوص پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر تعلقات مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔

ڈاکٹر فاروق عادل نے وزیراعظم کو اپنا سفرنامہ 'شاخِ زریں کے دائیں بائیں' پیش کیا۔