Tuesday, 21 July 2026, 01:07:12 pm
 
پاکستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
July 16, 2026

پاکستان اور شنگھائی تعاون تنظیم نے ثقافت، ورثے کے تحفظ، سیاحت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بائیوف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔

وفاقی وزیر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد اور اصولوں کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔