Friday, 09 May 2025, 09:19:59 am
 
روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:مشہود
March 17, 2025

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشکل وقت کے دوران ارکان پارلیمنٹ کو متحد کرنے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کردار کو اجاگر کیا۔رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے کامیابی سے اقتصادی بحران پر قابو پایا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریے اب بہتر ہو رہے ہیں اور عالمی اداروں نے پاکستانی معیشت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے رواں ماہ ڈیجیٹل ایمپلائمنٹ ٹریکنگ سسٹم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا جو پندرہ لاکھ سے زائد پاکستانی نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے حصول میں مدد دے گا