Friday, 09 May 2025, 09:16:58 am
 
حکومت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،سپیکرقومی اسمبلی
March 17, 2025

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور حکومت ملک سے اس ناسورکے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

گوجرانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو ملک کی اقتصادی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

سپیکر نے اس امر پرافسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے واقعات پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت پالیسی ریٹ اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا تھا۔