Tuesday, 29 April 2025, 07:13:37 pm
 
امریکہ اورترکیہ کے صدورکا یوکرین اورشام میں امن کی بحالی پرتبادلہ خیال
March 17, 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے اور شام میں امن کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ترکیہ، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن اور براہ راست اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور وہ پائیدار اور منصفانہ امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

رجب طیب اردوان نے شام میں امن عامہ کی بحالی کیلئے اس پر عائد پابندیاں اٹھانے، نئی انتظامیہ کو فعال کرنے اور صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے کل روس کے صدر ولادی میر پوٹن سے بات چیت کریں گے۔

یہ پیشرفت ماسکو میں امریکہ اور روس کے حکام کے درمیان مثبت بات چیت کے بعد ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ تیس روزہ جنگ بندی کی تجویز کیلئے ولادی میر پوٹن کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں جسے یوکرین نے گزشتہ ہفتے قبول کر لیا تھا۔