کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کے لئے سمندر پار پاکستانیوں نے'' صدائے کشمیر'' کے عنوان سے ایک بین الاقوامی تقریب کا انعقاد کیا۔
اس کا مقصد کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا تھا۔
شرکاء نے بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔