Wednesday, 14 October 2026, 08:43:41 am
 
خیبر پختونخوا کے عوام کا صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا خیرمقدم
October 13, 2026

خیبر پختونخوا کے عوام صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔

سوات ، شانگلہ ، بٹ خیلہ،کوہاٹ ،چترال کے شہریوں نے بھی صوبے میں گورنرراج اورایمرجنسی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدام سے دہشت گردی اور انتشار کا 13 سالہ دوراختتام کوپہنچا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کوایسی حکومت سے نجات ملی جس نے دہشت گردوں کی سرپرستی کی۔

پشاورکے شہریوں نے وفاقی حکومت کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام رکے ہوئے تھے، جبکہ وزیراعلیٰ صرف جلسے ،جلوسوں میں مشغول تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس اقدام پربہت خوش ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت کے جانے پر یومِ نجات منارہے ہیں۔