Wednesday, 14 October 2026, 07:46:06 am
 
وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 13, 2026

ایم کیو ایم کے کنوینر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کو خیبر پختونخوا کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔