بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن رد الفتنہ کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیا۔