Wednesday, 16 September 2026, 03:50:19 pm
 
صدر مملکت نے پمز ہسپتال کی سٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی
September 16, 2026

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی سٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی ہے،انہوں نے ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچ جانے والے بچے کی زندگی بچانے کیلئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیاتھا۔

صدرمملکت نے مختلف قانون سازی اور ادارہ جاتی امور سے متعلق دیگر سمریوں کی بھی منظوری دی، جن میں اسٹینڈرڈ ٹائم (حوالہ جات کی تشریح)ترمیمی بل دو ہزار چھبیس اور بحری جہازوں میں خطرناک مواد کے ماحول دوست انتظام سے متعلق ایک اور بل شامل ہیں۔