انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور کلین ٹیکنالوجی سمیت جدید ٹیکنالوجیز میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے یہ بات ٹوکیو میں پاکستان بزنس سیمینار سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے مشترکہ تکنیکی مستقبل کی تعمیر کے لیے روایتی تعاون سے آگے بڑھ کر مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو اجاگر کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے عمل میں تسلسل اور اعتماد کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔