پاکستان اور چین نے پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاقِ رائے اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور چین کے نائب وزیر برائے عوامی تحفظ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔
ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ چین، پاکستان میں جدید طرز کے لاء انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ لاء انفورسمنٹ سینٹر پاکـچین دوستی کی ایک اور روشن علامت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور آلات سے بہت مدد مل سکتی ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان داخلی سلامتی سے متعلق چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
چینی نائب وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔