Wednesday, 16 September 2026, 03:50:52 pm
 
وزیراعظم کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوچھوٹے کاروباری افراد کی مالی معاونت کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
September 16, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک کے طول و عرض میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کی مالی معاونت کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں کاروباری ترغیب ، مساوی سہولیات اور یکساں فنی معاونت یقینی بناناSameda کے سرفہرست ادارہ جاتی مقاصد ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروبار میں خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے سمیڈا کے تحت جاری پروگرامز کو مزید وسعت دی جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ مقامی کاروباری افراد کی قومی اور عالمی سطح پر تجارتی منڈیوں تک رسائی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا زرعی اجناس کی پیداوار اور تجارتی روابط کو منظم کرنے کیلئے سمیڈا خصوصی اقدامات پر مشتمل حکمت عملی تیار کرے۔