Wednesday, 16 September 2026, 02:53:47 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
September 16, 2026

پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور یمن میں فوری کشیدگی میں کمی اور اقوام متحدہ کی زیرِ قیادت سیاسی عمل کی بحالی پر زور دیا ہے۔ یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق، سعودی عرب کے اپنے علاقے کے دفاع، اپنے شہریوں کے تحفظ اور اپنے قومی اثاثوں کو لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور ایسے جامع سیاسی تصفیے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، جو یمن اور وسیع تر خطے میں پائیدار امن و استحکام کا باعث بن سکے۔