Wednesday, 16 September 2026, 02:56:41 pm
 
نائب وزیراعظم کا لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کیلئے حمایت کا اعادہ
September 15, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور عوامی روابط سمیت دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور لبنان کے تعلقات اور سکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔