وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات میں این ایل سی ایک اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
این ایل سی کی معاونت سے بارج آپریشن فریڈم (Barge Operation Freedom) کے تحت کم گہرائی والے ساحلی علاقوںمیں نقل و حرکت کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کیا گیا ہے۔
بارج آپریشن سے مراد کم گہرائی والے ساحلی علاقوں میں کشتی نماء بڑے جہازوں کے ذریعے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا ہے۔
این ایل سی جدید ٹرانزٹ اینڈ ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے مال بردار گاڑیوں کی نگرانی اور محفوظ نقل و حرکت یقینی بنا رہا ہے۔
بندرگاہی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے تحت کوسٹـٹوـکوسٹ جدید ریڈار نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔