پنجاب کاآئندہ مالی سال کابجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔
صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ پیش کریںگے۔
ادھر بلوچستان کے وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی آئندہ مالی سال کا بجٹ کل بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گے۔
بلوچستان کے گورنر نے آئین کے آرٹیکل 109(اے)کے تحت صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا ہے۔