وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
انسدادتمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی قابل سزا جرم ہے اور متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
نوجوانوں میں تمباکو کی مصنوعات اور Vaping کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی اور ای سگریٹ کا استعمال نوجوانوں میں دل کے دورے اور صحت کی دیگر سنگین پیچیدگیوں کی بڑی وجوہات میں سے ہے۔