Saturday, 06 June 2026, 07:06:07 am
 
مریم اورنگزیب کا ستھرا پنجاب کے کارکنان کی خدمات کا اعتراف
May 30, 2026

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے تحت عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے۔

آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ستھرا پنجاب کے تمام صفائی ورکرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دس دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران صوبے بھر میں 376,000 ٹن سے زائد جانوروں کے فضلے اور آلائشوںکو تلف کیا گیا۔