پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہیں۔
آج رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صوبے بھر میں اقلیتی برادریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتی برادریاں ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔