Monday, 15 June 2026, 07:40:56 am
 
پنجاب میں دستک ایپ ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کردیا گیا
June 14, 2026

پنجاب حکومت نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس خدمات فراہم کرنے کے لیے دستک موبائل ایپلیکیشن کو ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کر دیا ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق شہری اب دستک ایپ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق متعدد خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جس سے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور عوامی سہولت میں بہتری آئے گی۔

حکام نے بتایا کہ درخواست دہندگان گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ لائسنس کی میعاد ختم ہونے پر تجدید کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

لائسنس گم ہونے یا اس میں خرابی کی صورت میں ڈپلیکیٹ لائسنس اور بیرون ملک سفر کے لیے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی درخواستیں بھی آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔