Sunday, 21 June 2026, 01:30:51 pm
 
پاکستان اور ازبکستان کا ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
June 16, 2026

پاکستان اور ازبکستان نے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے مقصد سے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں وزیر ریلوے حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

وزیر نے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے کوریڈور کو ایک تاریخی منصوبہ قرار دیا جو علاقائی تجارت، اقتصادی انضمام اور رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

علیشیر تختائیف نے پاکستان کے ساتھ ریلوے کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں ازبکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔